اشعار تازہ
---------
دو کناروں کے بیچ بہتا میں
اب نہ دریارہا نہ صحرا میں
تھا تو پانی اتر ہی جانا تھا
آخری پیڑ پر نہ چڑھتا میں
وہ تو آنسو بہاءے تھے مجنوں
ایک قطرہ نہیں تھا دریا میں
لوگ آپس میں سب شناسا ہیں
اپنی بستی میں ایک تنہا میں
خواب میں رات تجھ کو دیکھا تھا
ساتھ تیرے تھا چلبلا سا میں
-------------
ایاز رسول نازکی